تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کے حوالے سے اچھی خبر

کراچی: کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1723 ڈالرز پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بلین مارکیٹ میں 19 ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی مگر پاکستان میں ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر صرف 463 روپے کی کمی ہوئی۔

آج بتاریخ 29 ستمبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 113,450روپے

دس گرام قیمت: -/ 97,265 روپے

آج بتاریخ 30 ستمبر بروز جمعرات پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 450 جبکہ دس گرام کی قیمت 213 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 265 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -