تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سونے کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی

کراچی: بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں کمی ہوئی جس کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالرز کی کمی ہوئی۔

حالیہ کمی کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1753 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات مقامی صراف بازاروں پر بھی نظر آئے۔

آج بروز جمعہ بتاریخ 24 ستمبر 2021 کو پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 371 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 200 اور دس گرام کی قیمت 97 ہزار 383 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 24 ستمبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 113,200روپے

دس گرام قیمت: -/ 97,383 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -