تازہ ترین

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر بھی سستا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کم ہوگئی جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام بحال کرنے کے بعد ڈالر کی قدر بھی گر گئی۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قدر چار ہزار 372 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 20 ہزار 456 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے سے 1733 ڈالر فی اونس رہی۔

ڈالر کی قدر میں کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 220 روپے 12 پیسے کا ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 79 پیسے کم ہوئی ہے، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے سستا ہوکر 222 روپے کا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق قرض پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے، پاکستان کیلئے قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کیلئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کی قسط منظور کرلی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -