تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کا سلسلہ جاری

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 19 ڈالرز کی کمی ہوئی۔

بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ہونے والی کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1837 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 700 اور 569 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 450 جبکہ دس گرام کی قیمت 94 ہزار 693 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 10 دسمبر کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 110,450روپے

دس گرام قیمت: -/ 94,693 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ

انٹربینک میں آج ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، البتہ مارکیٹ کے اختتام پر روپے کی قدر بڑھ گئی اور ڈالر بیس پیسے کمی کے بعد 160 روپے 28 پیسے کی سطح پر بند ہوا، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بیس پیسے کم ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 160 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -