The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، روپیہ مزید مستحکم

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، ڈالر مزید 20 پیسے سستا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کم ہوکر 96 ہزار 22 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونے کی قدر 3 ڈالر کم ہوکر 1874 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید 20 پیسے سستا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 158.69 سے کم ہوکر 158.49 کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا ملاجلا دن رہا اور 100 انڈیکس 44 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 431 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا، بازار میں آج 24 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج تین ارب روپے کم ہوئی ہے، کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 7 ہزار 574 ارب روپے ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں