The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 84 روپے کمی سے 96 ہزار 450 روپے ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا ایک ڈالر اضافے کے بعد 1889 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

مزید پڑھیں: ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت بھی 84 روپے اضافے سے 96 ہزار 534 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 147 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس 0.37 فیصد بڑھ کر 40652 کی سطح پر بند ہوا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں