تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

کراچی: پاکستان بھر میں ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں دو ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1945 ڈالر فی اونس تک پہنچی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بلین مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 150 اور 127 روپے کی کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 600 جبکہ دس گرام کی قیمت 98 ہزار 251 روپے تک پہنچ گئیں۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ بازاروں خرید و فروخت نئی قیمتوں کے ساتھ ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ تین روز سے پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کم ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک روز قبل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آج بتاریخ 11 ستمبر 2020 کے ریٹ

فی تولہ قیمت : -/ 114،600 روپے

دس گرام قیمت: -/ 98،251  روپے

اس سے قبل  7 ستمبر کو سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 600 اور 514،  8 ستمبر کو  فی تولہ قیمت میں 1 ہزار جبکہ دس گرام کی قیمت میں 857 روپے جبکہ 9 ستمبر کو فی تولہ قیمت میں 400 اور دس گرام کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 20 ہزار ایک سو روپے تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ تین ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی، ایک روز قبل سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 600 اور 514 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد قیمتیں 1 لاکھ 15 ہزار جبکہ 98 ہزار 594 تک پہنچ گئیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -