تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سونے کی قیمتوں میں‌ ایک بار پھر بڑی کمی

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 6 ڈالرز کمی کے بعد 1728 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے کیونکہ سونے کی مجموعی قیمت میں 1480 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 800 اور 680 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 6 ہزار 400 اور دس گرام کی قیمت 91 ہزار 220 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 17 مارچ کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 106,400روپے

دس گرام قیمت: -/ 91,220 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں‌ میں‌ معمولی اضافہ

واضح رہے کہ تین روز قبل سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 2300 اور 1971 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد فی تولہ کی قیمت 1 لاکھ 2 ہزار 300 جبکہ دس گرام کی قیمت 89 ہزار 420 روپے پر پہنچ گئی تھی جبکہ گزشتہ روز سونے کی مجموعی قیمتوں میں 181 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -