تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

کراچی: سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 400 روپے کمی ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 400 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہوکر 96 ہزار 965 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 926 ڈالر فی اونس رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے مثبت اثرات پاکستان کے صرافہ بازاروں پر بھی واضح نظر آئے تھے۔

آل پاکستان مینوفیکچرز جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار جبکہ دس گرام کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں‌ ایک بار پھر بڑی کمی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 37 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 22 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 579 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور انڈیکس کی کم ترین سطح 41 ہزار 617 رہی، شیئرز بازار میں آج 70 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن میں 16 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 876 ارب روپے ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -