تازہ ترین

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا...

سونے کی قیمتوں میں‌ معمولی کمی

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1784 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے منفی اثرات پاکستان میں بھی نظر آئے اور سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 278 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل ہاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 24 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی۔

علاوہ ازیں دس گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 6 ہزار 395 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 7 دسمبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 124,100روپے

دس گرام قیمت: -/ 106,395 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -