تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت 1250 روپے کی کمی کے بعد 89150 روپے فی تولہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان برقرار ہے اور ایران امریکا کشیدگی کم ہونے بعد سونے اور آئل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باعث پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے دام گھٹ گئے، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 1250 روپے کی کمی کے بعد 89150 روپے فی تولہ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے اور خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

چئیرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1171روپے کی کمی واقع ہوئی اور اس گراوٹ کے بعد 10 گرام سونا 76431 روپے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے اور واشنگٹن کی جانب سے تہران کو غیر مشروط مذاکرات کی پیش رفت کے بعد سے عالمی معیشت میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -