تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں چار ڈالر ڈالرز کا اضافہ ہوا مگر پاکستان بھر میں قیمتیں‌ کم ہوئیں۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر اضافے کے بعد 1737 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باوجود پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت کتنا اضافہ ہوا؟ جانیے

سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے  کمی کے بعد 98 ہزار 250 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 126 روپے کمی کے بعد 84 ہزار 233 روپے تک پہنچ گئی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق پاکستان میں ایک گرام سونےکی قیمت9248 روپے26پیسے جبکہ ایک ملی گرام سونا9روپے24پیسے کا ہوگیا۔ متحدہ عرب امارات میں ایک ملی گرام سونے کی قیمت 20 فلس تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ تین روز قبل مقامی صرافہ بازاروں کی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 150 اور 128 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ جس کے بعد فی تولہ قیمت 97 ہزار 750 اور دس گرام کی قیمت 83 ہزار 804 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -