The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی ڈالر قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر اضافے کے بعد 1556 ڈالر کی سطح پر آگئیں، بلین مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے بڑھ گئی۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں کی سونے کی نئی قیمت 89 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی، اسی طرح دس گرام کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 76 ہزار 646 روپے تک پہنچ گئی۔

کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی تمام صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا البتہ امریکا ، ایران کشیدگی کے بعد تو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے تھے جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونا تاریخی کے مہنگے ترین ریٹ پر پہنچ گیا تھا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں