سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 55 ہزار 600 روپے مقرر -
The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 55 ہزار 600 روپے مقرر

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 55ہزار 600 پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی مانگ میں اضافے اور استحکام کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہوئیں جس کا اثر مقامی مارکیٹوں تک بھی پہنچا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 55 ہزار 600 جبکہ 10 کلوگرام سونے کی قیمت 47 ہزار 6 سو 57 روپے تک پہنچی۔

مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں کمی

سونے کے تاجروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اور 10 گرام بھاؤ 514 روپے ہونے کے بعد مقامی منڈی میں سونے کی خریدوفروخت میں اضافہ ہوگیا۔

واضح ہے کہ رواں ماہ 5 فروری کو عالمی منڈی میں ڈالر کی قدر میں بہترین کے بعد خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں