تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ ہوشربا اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے باعث قیمت میں 12 ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1827 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 2 ہزار 322 روپے کا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق پاکستان میں آج بروز ہفتہ 4 ستمبر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1250 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 300 پر پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 4 ستمبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 112,300روپے

دس گرام قیمت: -/ 96,279 روپے

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح دس گرام کی قیمت میں 1072 روپے کا اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے قیمت 96 ہزار 279 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -