تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سونے کی قیمتوں میں‌ ہوشربا اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 27 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سرمایہ کاروں کی لین دین میں دلچسپی کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان مارکیٹ کے آخر تک برقرار رہا اور قیمت 1799 ڈالرز فی اونس پر بند ہوئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے بہت زیادہ منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی مجموعی قیمت میں 4 ہزار 272 روپے کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی اونچی اڑان، قیمت بلند ترین سطح‌ پر پہنچ گئی

آج بتاریخ چودہ اکتوبر بروز جمعرات مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 19 ہزار پر پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 14 اکتوبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 119,000روپے

دس گرام قیمت: -/ 102,032 روپے

اسی طرح دس گرام کی قیمت 1972 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 2 ہزار 23 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -