منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمتیں 150 روپے بڑھ کر بلندترین سطح پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد سونے کی قیمت 150 روپے اضافے کے بعد بلند ترین سطح 59 ہزار فی تولہ تک پہنچ گئی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  عالمی منڈی میں فی اونس سونا 13 ڈالر  اضافے کے بعد 1348 ڈالر تک پہنچا جس کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑا اسی باعث 10 گرام سونے کی قیمت میں 129 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 50 ہزار 657 روپے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کے بھاؤ بڑھ گئے

سونے کے تاجروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس اضافے کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں یعنی فی تولہ 59 ہزار اور 10 گرام 50 ہزار 6 سو 57 روپے کے ساتھ ہوئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور صرافہ بازاروں میں فی دس گرام کی قیمت 660 روپے مستحکم رہی۔

قبل ازیں رواں ماہ اپریل میں سونے کی عالمی قیمتوں میں 4 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا تھا تاہم پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کم ہوکر 58 ہزار 850 روپے تک پہنچ گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اس سے قبل  رواں برس مارچ میں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 700 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 58 ہزار 2 سو روپے تک پہنچ گئی تھی جو ساڑھے چار سال کی ریکارڈ سطح تھی۔

رواں برس جنوری میں ہی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 57 ہزار 900 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں تھیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں