سونے کی قیمتوں میں اضافہ -
The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 120 روپے بڑھ کر 64ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 261 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر مہنگا ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 1242 ڈالر تک پہنچ گئیں، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی دیکھا گیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتیں حالیہ اضافے کے بعد بلند سطح پر پہنچ گئیں، آج مارکیٹ میں فی تولہ 120 روپے اضافے کے بعد 64900 روپے میں سونا فروخت کیا گیا جبکہ 10 گرام کی قیمت 128 روپے بڑھ کر 55ہزار 641 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سونے کے تاجروں کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچی۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 261 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ 38ہزار 562 ]پوائنٹس پر بند ہوئی۔

انٹر بینک

انٹربینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 138 روپے 88 پیسے تک پہنچ گئی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں