ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(2 ستمبر 2026): پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑی کمی کے بعد سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے کی سطح پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی اور غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 11,300 روپے کی بڑی کمی کے بعد 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے پر آ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 9 ہزار 688 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے کی سطح پر بند ہوا ہے۔مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اس بڑی گرابٹ کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والی شدید مندی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 113 ڈالر کی نمایاں کمی کے بعد 4315 ڈالر کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان برقرار رہا ، پاکستان میں فی تولہ چاندی 270 روپے کمی کے بعد 6859 روپے کی ہو گئی ہے ۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں