بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونا 3400 روپے سستا ہوکر 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا 2915 روپے کمی سے 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں 34 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 5110 ڈالر کا ہوگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 104روپے اضافے سے 8914 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 89 روپے اضافے سے 7642 روپے ہوگئی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں