جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹس اور پاکستان میں فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے اضافے کے بعد سونا 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے فی تولہ ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5230 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 6 ہزار 844 روپے کا ہوگیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 61 ڈالر اضافے سے 5171 ڈالر کا ہوگیا جبکہ فی تولہ چاندی 17 روپے اضافے کے ساتھ 8 ہزار931 روپے کی ہوگئی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں