جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

سونا اور چاندی عوام کی پہنچ سے مزید دور، فی تولہ قیمت مزید ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (9 فروری 2026): ملک بھر میں ایک بار پھر سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے اضافے سے 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 544 روپے اضافے سے 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے کا ہوگیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 53 ڈالر اضافے سے 5020 ڈالر کا ہوگیا۔

بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہورہا ہے، فی تولہ چاندی 346 روپے اضافے کے ساتھ 8 ہزار 615 روپے تولہ ہوگیا۔

Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

سونے کو صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں