کراچی: ملک میں آج کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر اضافے سے 4207 ڈالرکا ہوگیا۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
چاندی کی قیمت پہلی بار فی اونس 60 ڈالر تک پہنچ گئی
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


