ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

امریکا ایران مذاکرات: سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(11 اپریل 2026): پاکستان میں تاریخی اضافے کے بعد سونے کی قیمتیں گر کر5 لاکھ کی سطح سے نیچے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے تاہم پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد اب یہ 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر کمی کے ساتھ 4746 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا اور فی تولہ چاندی 50 روپے سستی ہو کر 8064 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں