پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(11 فروری2026): پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہوا اور فی تولہ 5 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے مہنگا ہوکر 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1 ہزار 972 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ میں  فی اونس سونا 23 ڈالر اضافے سے 5058 ڈالر کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت میں 120 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 8 ہزار 735 روپے کی ہوگئی، سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیزی اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ بتایا جارہا ہے۔

Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں