پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4200 روپے اضافے سے 4 لاکھ 63 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 3601 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 42 ڈالر اضافے سے 4415 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی 146 روپے اضافے سے 7 ہزار 111 روپے ہوگئی ہے۔
یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔


