پیر, جون 8, 2026
اشتہار

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا، خریداروں نے سر پکڑ لیے۔

صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4100 روپےاضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کا بھاؤ 3515 روپے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 206 روپے ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 41 ڈالراضافے کے بعد 4701 فی اونس کا ہوگیا جبکہ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان رہا، چاندی کی فی تولہ قیمت 395 روپے اضافے کے بعد 8908 روپے ہوگئی۔

Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں