اشتہار

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(12 اکتوبر 2026): کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ 1800 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے ہوگئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 21 ڈالر کم ہوکر 4174 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں