پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(13 دسمبر 2025): پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹس میں‌ آج سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، آل پاکستان جویلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونا 2000 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 52 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1715 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 87 ہزار 741 روپے پر آگیا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 299 ڈالر کا ہوگیا اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 220 روپے کمی سے 6 ہزار 464 روپے ہوگئی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں