جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(14 فروری 2026): ملک بھر میں سونے کی قیمت پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی، آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹس میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے، جہاں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونا 6 ہزار ایک روپے مہنگا ہونے  کے ساتھ 4 لاکھ 51 ہزار 748 روپے ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 70 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 42 ڈالر پر جا پہنچی، دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 105 روپے کے اضافے سے چاندی کی ایک تولہ قیمت 8219 روپے پر جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی سونے میں بڑھتی دلچسپی کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں