کراچی(14 جولائی 2026): پاکستان میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت بڑی کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے کی سطح پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی، پاکستان میں بھی آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 801 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے میں آگیا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 56 ڈالر کمی سے 4017 ڈالر کا ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے کی کمی سے فی تولہ چاندی کی قیمت 6289 روپے پر آگئی، 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کی کمی سے 5391 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 58.10 ڈالر پر آگیا۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔


