بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

خریداروں کیلئے اچھی خبر، سونے کی قیمت میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(15 جولائی 2026): پاکستان میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت بڑی کمی کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 36 روپے کی سطح پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی، پاکستان میں بھی آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 900 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 36 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 771 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 64 ہزار 399 روپے میں آگیا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کمی سے 4026 ڈالر کا ہوگیا۔

Gold Rates Today in Pakistan

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں