کراچی (16 اپریل 2026): عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے اور چاندی کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے ہوگئی۔ اسی طرح دس گرام سونا 1200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں 14 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 4825 ڈالر ہوگئی۔ دوسری جانب، ایک تولہ چاندی 110 روپے اضافے سے 8 ہزار 514 روپے ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ایک اونس سونا 4811 ڈالر کا ہوگیا تھا۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 503,462 روپے پر پہنچ گئی تھی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3,001 روپے اضافے کے بعد 431,637 روپے ہو گئی تھی۔
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


