کراچی(یکم دسمبر 2025): پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہوا اور فی تولہ 4 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 315 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 83 ہزار 112 روپے میں پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 27 ڈالر بڑھ کر 4,245 ڈالر پر پہنچ گیا۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیزی اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ بتایا جارہا ہے۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


