ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونا سستا ہو گیا، قیمت میں زبردست کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(20 اپریل 2026): پاکستان میں سونا مزید سستا ہو گیا، گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد اب قیمت میں زبردست کمی آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کو ریورس گیر لگ گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900  روپے کی بڑی کمی آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 1 ہزار 162 روپے ہو گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4201 روپے کی بڑی کمی آئی ہے۔

جس کے بعد دس گرام سونا 4 لاکھ 29 ہزار 665 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 49 ڈالر کمی سے 4788 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں