ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

عید سے قبل سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کی بڑی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(20 مارچ 2026):ملک بھر میں عید سے قبل فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 100 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 91ہزار 362 روپے فی تولہ مقرر کر دی گئی ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 945 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے پر آگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 81 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4686 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا۔ فی تولہ چاندی 50 روپے سستی
ہونے کے بعد 7 ہزار 684 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی اس بڑی تبدیلی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر براہِ راست مرتب ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں