پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(21 جنوری 2026) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ روپے سے بھی اوپر جا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک دن میں سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 12 ہزار 700 روپے مہنگا ہوا، اس اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے کا ہوچکا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 888 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 123 روہے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 64 روپے اضافے کے بعد 9933 روپے ہو گئی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

پہلی بار بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں 127 ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا، عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 4840 ڈالرز کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں