بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(28 فروری 2026): بین الاقوامی مارکیٹس اور پاکستان بھر میں سونے کی قیمت پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی، آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹس میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے، جہاں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونا 8 ہزار 574 روپے مہنگا ہونے  کے ساتھ 4 لاکھ 72 ہزار 18 روپے ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 100 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 278 ڈالر پر جا پہنچی، دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

388 روپے کے اضافے سے چاندی کی ایک تولہ قیمت 9862 روپے ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی سونے میں بڑھتی دلچسپی کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں