ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

سونے کی قیمت میں ایک دن میں تاریخی اضافہ، 21 ہزار روپے اضافے سے فی تولہ قیمت کہاں جا پہنچی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(28 جنوری 2026): پاکستان میں سونے کی قیمت نے نئی تاریخ رقم کردی اور فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت فی میں 21 ہزار 100 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت میں 18 ہزار 90 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 211 ڈالر اضافے سے 5 ہزار 293 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی 271 روپے اضافے کے ساتھ بلند ترین سطح 11 ہزار 911 روپے ہو گئی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی عالمی طلب اور ڈالر کی مضبوطی نے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں