ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(3 مارچ 2026): پاکستان میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت بڑی کمی کے بعد 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی، پاکستان میں بھی آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 13 ہزار 900  روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 11 ہزار 917 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 71 ہزار 503 روپے میں آگیا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 139 ڈالر کمی سے 4272 ڈالر کا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 146 روپے کمی کے ساتھ 8 ہزار 904 روپے ہو گئی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں