اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

سونے کی قیمت میں 35 ہزار روپے کی تاریخی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(30 جنوری 2026): ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا کئی ہزار روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹس میں‌ آج سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، آل پاکستان جویلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونا 35 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 30 ہزار 435 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے کا ہو گیا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 335 ڈالر سستا ہوکر 5 ہزار 150 ڈالر کا ہوگیا اس کے علاوہ فی تولہ چاندی ایک ہزار 106 روپے کمی سے 11 ہزار 69 روپے کی ہوگئی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں