کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا 258 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر کم ہو کر 2427 ڈالر فی اونس ہے، اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔
خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔