پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(30 اکتوبر 2025): پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹس میں‌ آج سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، آل پاکستان جویلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونا ہزار روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 857 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے پر آگیا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 970 ڈالر کا ہوگیا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں