کراچی(6 فروری 2026): سونا مزید سستا ہو گیا، گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد اب قیمت میں زبردست کمی آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کو ریورس گیر لگ گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 21 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے ہو گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 18 ہزار 347 روپے کی بڑی کمی آئی ہے، جس کے بعد دس گرام سونا 4 لاکھ 35 ہزار 324 روپے کا ہو گیا ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 214 ڈالر کمی سے 4850 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1430 روپے کمی سے 7 ہزار 825 روپے ہوگئی، عالمی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 14.03 ڈالر کمی سے 73.50 ڈالرفی اونس ہوگئی۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔


