تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سونے کی قیمتوں‌ میں 4 ہزار 500 سے زائد اضافہ

کراچی: پاکستان میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 26 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی اونس قیمت 1818 ڈالرز پر بند ہوئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے شدید منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 4 ہزار 551 روپے کا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز ہفتہ بتاریخ 6 نومبر 2021 کو پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2450 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 22 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 101 روپے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ پانچ ہزار 195 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

آج بتاریخ 6 نومبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 122,700روپے

دس گرام قیمت: -/ 105,195 روپے

یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 385 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -