ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(7 جولائی 2026): پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑی گراوٹ کے بعد 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے کی سطح پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے باعث پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں فی تولہ سونا 5 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا ، جس کے بعد قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

فی تولہ کے ساتھ ساتھ 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بھی خریداروں کو بڑا ریلیف ملا اور قیمت میں 1 ہزار 965 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد مارکیٹ میں 10 گرام سونا 3 لاکھ 41 ہزار 825 روپے کا ہو گیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں اس بڑی مندی کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر ہونے والی کاروباری گراوٹ ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر کم ہو گیا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ہزار 125 ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔

سونے کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، ملک بھر میں فی تولہ چاندی 120 روپے سستی ہو گئی ہے، جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 6 ہزار 559 روپے فی تولہ ہوگئی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں