پیر, جون 8, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کہاں جا پہنچا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (7 مئی 2026): عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے اور چاندی کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے ہوگئی۔ اسی طرح دس گرام سونا 6687 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں 78 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 4744 ڈالر ہوگئی۔ دوسری جانب، ایک تولہ چاندی 373 روپے اضافے سے 8 ہزار 445 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 111 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ایک اونس سونا 4666 ڈالر کا ہوگیا تھا۔

Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں