ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(8 جولائی 2026): پاکستان میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت بڑی کمی کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے کی سطح پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی، پاکستان میں بھی آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 29 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے میں آگیا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 47 ڈالر کمی سے 4078 ڈالر کا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 138 روپے کمی کے ساتھ 6 ہزار 421 روپے ہو گئی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں