جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

معمولی کمی کے ایک دن بعد سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(9 جنوری 2026): ملک بھر میں سونے کی قیمت پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی، معمولی کمی کے ایک دن بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹس میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے، جہاں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 915 روپے مہنگا ہونے  کے ساتھ 4 لاکھ 2 ہزار 573 روپے ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 472 ڈالر پر جا پہنچی، دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 70 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 195 روپے ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی سونے میں بڑھتی دلچسپی کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں