جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2400 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار  700 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2058 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 76 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ عالمی بازار  میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے بلند ترین سطح  2352 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں